جھاڑ کھنڈ: بی جے پی نے ’’اے جے ایس یو‘‘ سے مل کر61 نشستیں جیت لیں، مکتی مورچہ کی دوسری پوزیشن

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں بی جے پی نے انتخابی معرکہ سر کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں 5مرحلوں میں ہونیوالے ریاستی انتخابات میں 71.25فیصد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ریاستی انتخابات میں بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) اور اس کی اتحادی جماعت آل جھار کھنڈ سٹوڈنٹس یونین (اے جے ایس یو) نے ریاستی اسمبلی کی 81میں 61نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ جھاڑ کھنڈ مکتی مورچہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔