تیونس میں صدارتی انتخابات کا دوسرامرحلہ

تونسیا (بی بی سی) تیونس میںگذشتہ ماہ ہونے والے انتخابات کے پہلے دور میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں لے سکا تھا، لہٰذا اب انتخابات کے دوسرے دور میں ووٹنگ ہوگی۔ 39 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلا مرحلہ جیتنے والیالباجی قائد ایسبسی کا مقابلہ عبوری حکومت کے رہنماہ منصف مرزوقی سے ہے۔ 88 سالہ ایسبسی معزول صدر زین العابدین کی حکومت کا حصہ بھی رہ چکے ہیں اور ان انتخابات میں سیکولر جماعت ندا تیونس (صدائے تیونس) کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ان کے مخالف 67 سالہ منصف مرزوقی 2011 سے عبوری صدر ہیں۔ مرزوقی انسانی حقوق کے کارکن ہیں۔