آئی ایم ایف سے اضافی امداد نہ ملنے کی صورت میں یوکرائن کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے: صدر پوروشینکو

کیف (اے پی پی) یوکرائن نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مالی امداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر پیٹرو پوروشینکو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف مالی تعاون میں اضافہ کرے جس کیلئے یوکرائن اپنی تمام ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اضافی امداد نہ ملنے کی صورت میں یوکرائن کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔ آئی ایم ایف کی مالی امداد اصلاحات سے مشروط ہے تاہم ماہرین کے خیال میں کیف حکومت ابھی تک اس پر عمل پیرا نہیں ہو سکی ہے۔