افغانستان بم دھماکے، طالبان کا حملہ، 2 بچیوں، 7 پولیس اہلکاروں سمیت 14 ہلاک

کابل (اے ایف پی) بم دھماکے اور طالبان نے چیک پوسٹ پر حملے میں بچوں سمیت 14 افراد مارے گئے۔ پاکستان کی سرحد کے قریب صوبہ کنہڑ کے ضلع ناری میں بم دھماکے سے پک اپ ٹرک تباہ ہو گیا 2 بچیوں سمیت 7 اور جائوزجان صوبے میں200 طالبان نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ 7 پولیس اہلکار ہلاک، بیسویں زخمی ہوگئے۔ 11 دسمبر کو کابل میں فرانسیسی کلچر سنٹر پر خود کش حملے میں زخمی افغان صحافی زبیر چل بسے۔ صوبائی پولیس چیف کے ترجمان احمد فرید عزیزی نے بتایا ہم نے نیٹو سے فضائی کمک مانگی لیکن وہ نہیں آئے کئی گھنٹے طالبان سے جھڑپ میں جانی نقصان ہوا ہے۔