معمر قذافی جان لیں کہ اب ان کا لیبیا پر کنٹرول نہیں رہا اور اب ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔ باراک اوباما

معمر قذافی جان لیں کہ اب ان کا لیبیا پر کنٹرول نہیں رہا اور اب ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔ باراک اوباما

امریکی ریا ست میسی چوسیتے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ معمر قذافی کو اب اقتدار چھوڑنا ہوگا ۔ لیبیا میں قذافی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے اور اب ملک کا مستقبل عوام کے ہاتھ میں ہے۔ باراک اوباما کا کہنا تھا کہ باغیوں کی نیشنل کونسل انسانی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کریں، امریکہ عوام کے تحفظ اور جمہوریت کے قیام کیلئے لیبیا میں کام کرتا رہے گا۔ ادھر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمروں کا کہنا ہے کہ معمر قذافی کا دور ختم ہونے کے قریب ہے ۔ معمر قذافی نے لوگوں پر بہت مظالم ڈھائے ہیں اب انہیں مزید کسی تکلیف کا باعث بننے کے بجائے اقتدارسے الگ ہوجانا چاہئیے۔ دوسری جانب نیٹوفورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیبیا میں قزافی حکومت کے خاتمے کے بعد بھی اتحادی فورسز وہاں قیام کریں گی