غزہ کی پٹی میں حکمران جماعت حماس اور اہم فلسطینی دھڑوں کی اسرائیل کو جنگ بندی کی پیشکش ۔

غزہ کی پٹی میں حکمران جماعت حماس اور اہم فلسطینی دھڑوں کی اسرائیل کو جنگ بندی کی پیشکش ۔

حماس کے ایک ترجمان کے مطابق اس پیشکش کو قابل عمل بنانے کے لیے اسرائیل کو غزہ پٹی پر فضائی حملے بند کرنا ہوں گے۔ گزشتہ کئی روز سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان پر تشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم پندرہ فلسطینی ہلاک جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے فضائی حملے جنوبی اسرائیلی شہر ایلات میں ایک بس پر ہونے والے حملے کے بعد شروع ہوئے تھے، جس میں آٹھ اسرائیلی مارے گئے تھے