بھارت سرکار کی بدعنوانیوں کے خلاف سماجی کارکن انا ہزارے کی بھوک ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ۔

بھارت سرکار کی بدعنوانیوں کے خلاف سماجی کارکن انا ہزارے کی بھوک ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ۔

انا ہزارے بھارت میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر قانون سازی چاہتے ہیں اور اپنا موقف تسلیم کروانے کے لئے دہلی کے رام لیلا گراؤنڈ میں ان کی بھوک ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ہے۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں انا ہزارے کے حامی بھی بڑی تعدا میں موجود ہیں۔ انا ہزارے کے قریبی ساتھ اروند کجری وال نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا حکومت اکثریت میں ہے،وہ چاہے تو کوئی بھی بل پارلیمنٹ سے منظور کراسکتی ہے۔ حکومت کو فوری طور پر سول سوسائٹی کا لوک پال بل پارلیمنٹ میں لانا چاہئیے۔ دوسری جانب لندن میں بھی انا ہزارے کے حامیوں نے اوول اسٹیڈیم کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا وہ انا ہزارے سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں جو کرپشن کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔