اوٹ پٹانگ حرکتیں خاتون کامیڈین کو بھاری پڑ گئیں
نیویارک (نیٹ نیوز) فلوریڈا میں منعقد کئے جانے والے ایک سٹیج شو میں پرفارم کرنے والی خاتون کامیڈین اوٹ پٹانگ حرکتیں کرنے لگیں جس سے مائیک نیچے گر گیا۔مائیک اٹھا کر خاتون کامیڈین نے جیسے ہی واپس اٹھنے کی کوشش کی تو سٹیج پر بچھے تار میں اپنا پاؤں بری طرح الجھا بیٹھی اور قلابازی کھاتے ہوئے نیچے گر گئی۔