واشنگٹن:امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اصرار کے شاید وہ انتخاب کے نتائج کو تسلیم نہ کریں خطرناک ہے۔براک اوباما نے کہا کہ اس طرح عوام کے ذہنوں میں امریکی انتخاب کے حوالے سے شک کے بیج بونا ملک دشمنوں کو بڑھاوا دینے کے برابر ہے۔گزشتہ روز میامی میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر براک اوباما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصرے امریکی جمہوریت کو کمزور کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کے ساتھ ٹی وی پر ہونے والے آخری مباحثے میں آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا۔بعد میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ صرف شفاف نتائج کو تسلیم کریں گے۔صدر براک اوباما نے کہا کہ اس طرح سے عوام کے ذہنوں میں امریکی انتخاب کے حوالے سے شک کے بیج بونا ملک کے دشمنوں کو بڑھاوا دینے کے برابر ہے۔صدر اوباما نے کہا کہ آپ ہمارے مخالف کام کر رہے ہیں کیونکہ ہماری جمہوریت اس بنیاد پر کھڑی ہے کہ لوگ جانتے ہیں کہ ان کے ووٹ سے فرق پڑتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ان کی اپنی پارٹی کے بہت سے ارکان نے ان پر تنقید کی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024