امریکی فوج نے کوبانی میں رد ملیشیا کو اسلحہ اور گولہ بارود پہنچا دیا
واشنگٹن (نوائے وقت نیوز) امریکی فوج نے شام کے سرحدی قصبے کوبانی میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے کرد ملیشیا کو اسلحہ اور گولہ بارود پہنچا دیا ہے۔امریکی مرکزی کمان کے مطابق امریکی فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیاروں نے عراقی کرد حکام کی جانب سے فراہم کردہ ہتھیار،گولہ بارود اور ادویات کو فضاءسے کوبانی کے کرد جنگجوں کے علاقوں میں گرایا۔ ترجمان کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکی افواج نے کوبانی پر ایک سو پینتیس فضائی حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں شدت پسند مارے گئے اور زمینی لڑائی میں داعش کو پسپا کرنے میں کرد ملیشیا کو مدد مل رہی ہے۔ تاہم قصبے میں حالات اب بھی نازک ہیں۔
امریکی اسلحہ