چین نے ایران کے ایٹمی تنازعہ کے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلہ کے حل کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

چین نے ایران کے ایٹمی تنازعہ کے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلہ کے حل کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماژاؤ ژونے کہاکہ موجودہ حالات میں تمام فریقین کو سفارتی کوششوں میں تیزی لانی چاہیئے. دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے جو این پی ٹی کے فریم ورک کے تحت ہے۔ ایران ترکی اوربرازیل کے ساتھ پہلے ہی ایک ایٹمی اعلامیہ جاری کرچکا ہے۔ جس کے مطابق ایران نے ایندھن کے بدلے اپنے کم افزودہ یورینیم کوترکی منتقل کرنے پرآمادگی ظاہرکی ہے ۔