نابلس : انتہا پسند یہودیوں کا حضرت یوسف علیہ السلام کے روضہ پر حملہ

نابلس(آن لائن)نابلس میں رات گئے انتہا پسند یہودیوں اور اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر حضرت یوسف علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حملہ کر دیا، جس پر فلسطینی نوجوانوں اور فوج کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں، صیہونی فوج نے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ درجنوں انتہا پسند یہودی آدھی رات کو علاقے میں داخل ہوئے اور اسرائیلی فوج کی مدد سے حضرت یوسف علیہ السلام کے روضہ مبارک میں داخل ہو گئے، وہ علی الصبح علاقے سے نکلے۔غاصب یہودیوں کی روضہ پر آمد کے وقت اہل علاقہ اس وقت سخت غصے میں آ گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ عباس ملیشیا بھی ان کے روضہ مبارک میں دھاوے میں پوری معاونت کر رہی ہے۔