برطانوی وزیراعظم نے دفاعی بجٹ میں کٹوتی کا اعلان کردیا

لندن(اےن اےن آئی)برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملکی دفاعی بجٹ میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔میڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لئے آئندہ چار سالوں کے دوران دفاعی بجٹ میں آٹھ فیصد کی کٹوتی کی جائے گی۔ اس نئے اعلان کے تحت جرمنی میں تعینات بیس ہزار برطانوی فوجی 2020 تک مکمل طور پر واپس بلوا لئے جائیں گے۔ جرمنی سے برطانوی افواج کا انخلاءطے شدہ پروگرام کے مقابلے میں پندرہ سال قبل مکمل کر لیا جائے گا۔