ایران میں یورینیم کے سب سے بڑے ذخائر دریافت کر لئے گئے

تہران (اے پی پی) ایران نے ملک کے جنوبی حصے میں یورینیم کے سب سے بڑے ذخائر دریافت کرلئے گذشتہ روز ایران کے نیو کلیئر چیف علی اکبر صالحی نے بتایا کہ جنوبی حصے میں دریافت شدہ یورینیم کے ذخائر پہلے اعلان کردہ اعداد و شمار سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ جبکہ وینزویلا کے صدر نے اپنے ایرانی ہم منصب احمدی نژاد سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ کراکس ہر حالت میں تہران کے ساتھ ہوگا۔