امریکی صدر براک اوبامہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوریت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے

امریکی صدر براک اوبامہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوریت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے پاکستانی وفد کی ملاقات میں دہشتگردی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی۔چوہدری احمد مختار، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور امریکہ میں پاکستانی سفیرحسین حقانی بھی وفد میں شامل تھے۔ امریکی صدر کی معاونت سیکرٹری خارجہ ہیلری کلنٹن،سیکرٹری دفاع رابرٹ گیٹس اور خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک نے کی۔ ملاقات میں امریکی صدر نے کہا کہ
پاکستان کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا۔
پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے کیلئے امریکہ کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا امریکہ
پاکستان کے معاملات میں خصوصی دلچپسی رکھتا ہے۔ دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدربارک اوبامااس سال جنوبی ایشیاکے دورے کے سلسلے میں بھارت جائیں گے تاہم وہ پاکستان اگلے سال آئیں گے