امریکہ کا افغانستان کے تنازع کے حل کیلئے مذاکرات میں ایران کی شمولیت نہ روکنے کا فیصلہ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے افغانستان کے تنازع کے حل کیلئے مذاکرات میں ایران کی شمولیت کو نہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کرالی کے مطابق اگر ایران اٹلی کے دارالحکومت روم میں افغانستان سے متعلق اجلاس میں شامل ہونا چاہئے تو امریکہ کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔