برطانیہ، یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے: سردار مسعود
مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) 21ویں صدی میں بھی کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے یوم سیاہ کشمیر کی تقریب میں کیا۔ بیرسٹر امجد ملک، قونصل جنرل عامر آفتاب و دیگر بھی موجود تھے۔ مسعود خان نے یقین دلایا کہ وہ یورپی پارلیمنٹ اور برطانیہ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔