نارنگ: عطائی کی دوا کھانے سے معمر خاتون جاں بحق‘ شہریوں کا احتجاج

نارنگ منڈی (نامہ نگار) عطائی کی غلط دوائی سے ایک اور خاتون زندگی کی بازی ہارگئی۔ شہریوںنے اعظم علی باجوہ کی قیادت میں محکمہ صحت کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ بتایا جاتا ہے محمد امین سکنہ کھنڈاکی ضعیف العمر بیوی معمولی بخار کے باعث عطائی کے پاس گئی اور دوائی کے ری ایکشن سے مریضہ کی حالت تشویشناک ہوگئی جسے فوری طورپر لاہور ریفرکیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایاکہ اس کی دماغ کی شریانوںکو نقصان پہنچا ہے اور ڈاکٹروںکی کوششوںکے باوجود مریضہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑگئی ۔
عطائی