شجاع آباد: آئس فیکٹری کا امونیا سلنڈر پھٹ گیا‘ گیس سے متعدد افراد بے ہوش


شجاع آباد (خبر نگار) تاج کالونی میں آئس فیکٹری کا سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے پورے علاقے میں امونیا گیس پھیل گئی متعدد افراد بے ہوش ہو گئے۔ تاج کا لونی میں قائم آئس فیکٹری کو گرمی کا موسم آنے کی وجہ سے چلایا گیا تو اس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے میلوں دور تک امونیا گیس پھیل گئی۔گیس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ میلوں دور تک محسوس کی جارہی تھی تاج کالونی کے رہائشیوں نے بتایا کہ گیس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ہمارا دم گھٹنے لگا ہم سمجھے کوئی بم بلاسٹ ہو گیا ہے پوری کالونی میں چیخ پکار مچ گئی گیس کی وجہ سے دم گھٹنے لگا متعدد لوگ گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے جنہیں 1122نے فرسٹ ایڈ دی۔
آئس فیکٹری فیکٹری