ادتیا ناتھ کے وزیراعلیٰ اترپردیش بننے سے مسلمانوں میں شدید بے چینی پھیل گئی
نئی دہلی(این این آئی) ادتیا ناتھ کے اترپردیش کے نئے وزیراعلیٰ بننے سے مسلمانوں میں نے چینی پائی جاتی ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق اس ریاست کی 220 ملین میں سے بیس فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ ہندو قوم پرست اور مسلم مخالف بیانیہ رکھنے کے سبب ادتیاناتھ کثیر الثقافتی ملک بھارت میں ایک متنازعہ شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ادتیا ناتھ ہندو مذہب اور ثقافت کے احیا کے لیے کوشاں ہیں اور مسلم مخالف بیانات کے باعث متنازعہ حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے حال ہی میں مسلمانوں پر الزامات لگائے کہ مسلمان لڑکے ہندولڑکیوں کو عشق کا فریب دے کر انہیں مسلمان کرتے ہیں، اگر یہی صورتحال رہی تو ایک دن پورا بھارت مسلمان ہوجائیگا۔
بے چینی