ترکی میں جھڑپ کے دوران 2 فوجی جاں بحق، 6 دہشت گرد مارے گئے

انقرہ (آئی این پی) ترک ضلع دیار باقر میں دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے خلاف کاروائی کے دوران2 ترک فوجی جاں بحق ہو گئے جبکہ 6دہشتگرد بھی مارے گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک ضلع دیار باقر کے قصبے لیجہ میں دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے ‘‘ کے خلاف کاروائی کے دوران دو ترک فوجی جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کاروائی جھڑپ میں بدل گئی تھی جس میں زخمی ہونے والے ان دونوں فوجیوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔اس کاروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے ترکی میں ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک ماہ کے عرصے میں 72 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 91 کو گرفتار کیا گیا جن میں پی کے کے کے دو اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔
ترکی / فوجی ہلاک