پانامہ کیس میں وزیراعظم مطمئن ہیں عدالت دبائو کے بغیر فیصلہ کریگی: ظفر الحق

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن )کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پُر امید ہیں کہ عدالت عظمیٰ پانامہ لیکس کا فیصلہ کسی دبائو میں نہیں کرے گی لیکن عمران خان کے احتجاجی کال کے دبائو کو رد نہیں کیا جاسکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا۔ ظفرالحق نے کہا پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم محمد نواز شریف بالکل مطمئن ہیں اور انہیں توقع ہے کہ سپریم کورٹ کسی بھی قسم کے دبائو میں آئے بغیر اس کیس کا فیصلہ انصاف کے تقاضوںکے مطابق ہی کرے گی انہوں نے کہا عدالت کسی دبائو میں نہیں آئے گی تاہم عمران خان دوبارہ اپنا احتجاج کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ اس لئے اس دبائو کو رد نہیں کیا جاسکتا لیکن توقع کی جاسکتی ہے کہ ملک و قوم کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی بدمزگی پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔
ظفرالحق