ننکانہ: آتشباز بھاری مقدار میں آتش بازی کے سامان سمیت گرفتار

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) پولیس نے آتشباز کو آتش بازی کے سامان سمیت گرفتار کرلیا۔ گائوں بڈھا کا محمد ناصر گزشتہ روز کسی پارٹی کو شادی پر استعمال کرنے کیلئے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان لے کر جا رہا تھا گشت پر موجود تھانہ صدر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
آتشباز/گرفتار