بھارتی پنجاب کانگریس کے رہنما اجیت اندر سنگھ کی بھتیجی شوہر کو قتل کرکے نعش سوٹ کیس میں چھپانے پر گرفتار

نئی دہلی (آئی این پی) ریاست پنجاب میں کانگریس کے رہنما اجیت اندر سنگھ کی بھتیجی نے اپنے شوہر کو قتل کردیا، پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سیرت اور اسکے بھائی نے لاش والے بیگ کو نہر میں پھینکنے کا منصوبہ بنایا۔
ے تاہم وہ اسے عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایکام سنگھ ڈھلوں کی اہلیہ نے رہائش گاہ پر اسے گولی مار کر قتل کیا۔11 سالہ بچے اور 5 سالہ بچی کی ماں ملزمہ سیرت نے شوہر کی نعش سوٹ کیس میں چھپا کر بی ایم ڈبلیو گاڑی میں رکھی۔ سیرت اور اس کے بھائی نے لاش والے بیگ کو نہر میں پھینکنے کا منصوبہ بنایا تاہم وہ اسے عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہے۔ پولیس نے بتایا کہ سیرت جو قتل کی واردات کے بعد مفرور تھی، کو گرفتار کر لیا گیا۔
کانگریس رہنما کی بھتیجی