خانہ کعبہ کے سامنے انگوٹھی پہنائیں‘ ترک صحافی کو منگیتر کی شرط پوری کرنے میں پانچ سال لگ گئے

انقرہ (این این آئی) ترک حکومت کے ٹی آر ٹی سپیس چینل کے نمائندے اور ایک اناؤنسر کو اپنی منگیتر کی ایک انوکھی شرط اور خواہش پورا کرنا پڑی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک ٹی وی کے یہ نمائندے یوسف عاکیون سعودی عرب میں ترکی کے سابق میڈیا اتاشی کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے اپنی منگیتر کو 2012ء میں خانہ کعبہ کے سامنے ہی منگنی کی انگوٹھی پہنائی تھی لیکن وہ ایک شرط پوری نہیں کرسکے تھے۔ انکی منگیتر نے یہ شرط عائد کی تھی کہ وہ جھکتے ہوئے اس کو انگوٹھی پہنائیں، ورنہ وہ ان سے شادی نہیں کریگی۔ یوسف عاکیون کو یہ شرط پوری کرنے میں پورے پانچ سال لگے۔ انہوں نے اب 2017ء میں اپنی منگیتر کو خانہ کعبہ کے سامنے مسجد الحرام میں جھکتے ہوئے منگنی کی انگوٹھی دوبارہ پہنائی ہے۔ اس تمام عمل کو فلمایا گیا اور اس کو سوشل میڈیا پر براہ راست دکھایا بھی گیا ہے۔
منگیتر /شرط