بغیر معاہدہ پاکستان، افغانستان سرحد کھولنا سمجھ سے بالا ہے : رحمن ملک

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کے ساتھ ایئر پورٹ پر پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ افغانستان سے بناء کسی معاہدے کے یا بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت کئے بارڈر کھول دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔
اتنے عرصہ میں کم سے کم 3 یا 4 چیک پوسٹیں تو بنا دی ہوتیں سب جانتے ہیں کہ دہشت گرد افغانستان سے آ کر کارروائی کرتے ہیں ۔ افغان بارڈر سے غیر قانونی امیگریشن نہیں ہونی چاہیے۔
رحمن ملک