کراچی میں فوٹو کاپی استعمال کرنے پر حکام کی مردم شماری عملے کو سرزنش، فوجی جوانوں کو نظر رکھنے کی ہدایت

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مردم شماری فارم کی فوٹو کاپی استعمال کرنے کے معاملے پر ادارہ شماریات نے کراچی اور حیدرآباد کے عملے کی سرزنش کی ہے۔ ادارہ شماریات نے فوجی جوانوں کو سول عملے پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ فوجی اہلکار خلاف ورزی پر ادارہ شماریات کو اطلاع دے۔
ادارہ شماریات نے عملے کو ہدایت کی کہ مردم شماری کے دوران صرف اصل فارم ہی استعمال کیا جائے۔ فوٹو کاپی والا فارم مشین ریڈ ایبل نہیں، ڈیٹا ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
کراچی فوٹو کاپی