ننکانہ : ٹیوب ویلوں کی اووربلنگ کیخلاف سب ڈویژن بڑا گھر کے سینکڑوں کسانوں کا مظاہرہ، ریلی نکالی

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) لیسکو کی طرف سے ٹیوب ویلوں کے بلوںمیں اووربلنگ کے خلاف سینکڑوں کسانوں کی احتجای ریلی، ایگزیکٹو انجینئر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 9/62 اور دیگر دیہات کے سینکڑوں کسانوں نے لیسکو سب ڈویژن بڑا گھر کے سامنے احتجاج کیا تو اہلکار دفاتر کو تالے لگا کر رفو چکر ہو گئے بعد ازاں مظاہرین نے ریلی نکالی۔ شرکاء ریلی نے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء ریلی نے ملازمین کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئرآفس ننکانہ صاحب کے سامنے پہنچی اور وہاں مظاہرین نے شدید احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر محمد صدیق، محمد ندیم ، ناظر گھمن اور محمد سلیم وغیرہ نے کہا کہ عملہ نے ٹیوب ویلوں کے بلوں میںہزاروں روپے کے اضافی یونٹ ڈال دیئے ہیں۔ مظاہرین نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کسان ریلی