خضدار میں 4.2شدت کا زلزلہ
خضدار (آن لائن) بلوچستان کے ضلع خضدار میں 4.2 شدت کے زلزلے نے عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا دیا تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مزکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار کے قریب تھا اور گہرائی 25 کلومیٹر زیرزمین ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان کے ضلح خضدار کے علاقے نال میں 4.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مزکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار کے قریب تھا اور گہرائی 25 کلومیٹر زیرزمین ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ