گھانا:آبشار میں درخت گرنے سے 18طلبا سمیت20 افراد ہلاک،متعدد زخمی

کنٹامپو (آن لائن+ صباح نیوز) افریقی ملک گھانا میں کنٹامپو کی معروف آبشار میں ایک بڑے درخت کے گرنے سے 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ناگہانی صورت حال سے نمٹنے والے شعبے کے اہلکاروں نے بتایا طوفان میں جب یہ عجیب حادثہ رونما ہوا اس وقت یہ لوگ وہاں تیراکی کر رہے تھے۔انھوں نے بتایا بظاہر درخت طوفان کے سبب گرا تھا۔ گھانا کی قومی فائر سروس کے ترجمان پرنس بلی انیگلیٹ نے کہا یہ حادثہ برونگ اہافو علاقے میں کنٹامپو آبشار میں ہوا۔پولیس اور فائر سروس کی مشترکہ ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے تاکہ درخت میں پھنسے لوگوں کو بچایا جا سکے۔گھانا کی میڈیا سٹار نیوز کو ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بارش کے شروع ہوتے ہی اونچائی پر کھڑا ایک بڑا سا درخت گر گیا جس کی زد میں خوشیاں مناتے لوگ آ گئے۔ مرنے والوں میں 18 وینچی سینیئر ہائی سکول کے طلبہ تھے جبکہ ان میں سے بعض سیاح بھی تھے۔ بعض اطلاعات میں زخمیوں کی تعداد 20 سے زیادہ بتائی جا رہی ہے اور ان کا کنٹامپو میونسپل ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
گھانا