ملتان: سپریم کورٹ کے حکم امتناعی پر سزائے موت کے قیدی کی پھانسی روک دی گئی

ملتان (کرائم رپورٹر) سنٹرل جیل میں آج سزائے موت کے مجرم کو دی جانے والی پھانسی حکم امتناعی کے باعث روک دی گئی۔ واضح رہے کہ خان گڑھ کے علاقہ کمال پور کے رہائشی غلام شبیر ولد الٰہی بخش نے 2002ء میں اپنے سسر محمد حسین کو قتل کر دیا تھا۔ جسے آج سنٹرل جیل میں پھانسی دے دی جانی تھی تاہم مجرم پارٹی نے صلح کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے 10 روز کا حکم امتناعی حاصل کر لیا جس کے باعث 10 روز کے لئے پھانسی روک دی گئی ہے۔