کراچی میں فائرنگ، نوجوان قتل، چھاپے‘ سیاسی جماعت کے 2 کارندوں سمیت 11 گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے قائدآباد میں مسلح افراد نے 26 سالہ کامران خان کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا کامران سے جھگڑا ہوا تھا ادھر فریئر کے علاقے ہزارہ کالونی میں ذاتی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت تین افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا۔ زخمیوں45 سالہ راج بی بی‘ 32 سالہ بانو اور30 سالہ عثمان کو جناح ہسپتال پہنچایا گیا۔ دریں اثناء قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران سیاسی جماعت کے 2کارندوں سمیت 11افرادکو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کر کے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے لائنز ایریا اور بفرزون میں کارروائیاںکرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت فرید اور نواز کے نام سے ہوئی ہے۔فرید اور نواز کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ رینجرز نے منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان سوات سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں بادشاہ اسلام‘ محمد افضل اور مہر گل عرف گل خان کو گرفتار کیا جو ٹارگٹ کلنگ‘ دہشت گردی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
کراچی