پشاور: پرویز خٹک اور پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر ظاہر شاہ کی ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر ظاہر شاہ سے ملاقات کی پرویز خٹک نے طاہر شاہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی پرویز خٹک اور ظاہر شاہ کی ملاقات 3 گھنٹے جاری رہی۔ ظاہر شاہ نے سیاسی مشاورت کے بعد جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کی اہم شخصیات جلد پی ٹی آئی میں شامل ہوں گی۔
ظاہر شاہ