عراق: کار بم دھماکہ سے 23 ہلاک، داعش نے پولیس کرنل اور 8 افسر اغوا کر لیے

بغداد (رائٹرز) عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے میں داعش کے کار بم دھماکے کے سبب 23 افراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت 45 زخمی ہو گئے ہیں۔ ادھر مغربی موصل میں لڑائی جاری ہے۔ داعش کے جنگجوئوں نے پولیس کرنل اور 8 افسروں کو اغوا کر لیا۔ وزرات داخلہ کے اہلکاروں نے تصدیق کر دی۔