پاکستان میں گرفتار نہیں کیا گیا، سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیا نے بھارتی پراپیگنڈا منہ پر دے مارا، بھتیجے سمیت نئی دہلی پہنچ گئے

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین سید آصف علی نظامی اور ان کے بھتیجے سید ناظم علی نظامی کراچی سے نئی دہلی پہنچ گئے۔ انہوں نے پاکستان میں اپنی گرفتاری کی خبروں کو مسترد کردیا اور کہا کہ وہ کراچی میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے گئے تھے۔ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین سید آصف علی نظامی اور ان کے بھتیجے سید ناظم علی نظامی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما رسوار ج سے ملاقات بھی کی۔ واضح رہے کہ درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین80 سالہ آصف نظامی اور ان کے بھانجے66 سالہ ناظم نظامی اندرون سندھ اپنے مریدین سے ملنے گئے تھے دونوں افراد جس علاقے میں تھے وہاں موبائل کوریج نہ ہونے کے باعث اپنی خیریت سے رشتہ داروں کو نہیں بتاسکے جس سے ان کی گمشدگی کا تاثر پیدا ہوگیا تھا۔