بل گیٹس چوتھی مرتبہ امیر ترین ارب پتی قرار، ٹرمپ کی 200 درجے تنزلی
نیویارک (اے ایف پی) دنیا کے 10 امیر ترین ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ مائیکرو سافٹ کے معاون بانی بل گیٹس مسلسل چوتھی مرتبہ دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیئے گئے ہیں۔ جبکہ امریکی صدر ٹرمپ 200 سے زائد درجے نیچے چلے گئے ہیں۔ ان کے اثاثوں کا تخمینہ 3.5 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔ فوربز نے ٹرمپ کی تنزلی کی وجہ رئیل اسٹیٹ میں سلمپ کو قرار دیا ہے۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق گیٹس کی دولت کا تخمینہ 86 ارب ڈالر ہے۔ وہ گزشتہ چار سال سے ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ جبکہ فہرست میں برک شیئر ہیتھ وے کے چیف وارن بوفے 75.6 بلین ڈالر دولت کے ساتھ دوسرے نمبر کے ارب پتی بن گئے ہیں۔ 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں زیادہ تر امریکی ہی ہیں جن کا تعلق ٹیکنالوجی سیکٹر سے ہے۔ ایمازون کے بانی جیف بی دوس تیسرے جبکہ فیس بک بنانے والے مارک زکر برگ پانچویں نمبر پر ہیں۔ لیری ولیشن کے معاون بانی ورکل ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔ فوربز کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں ارب پتی افراد میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ارب پتی افراد کی تعداد 2 ہزار 43 ہوگئی ہے۔ ان افراد میں 565 کی تعداد کے ساتھ امریکہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ چین 319 ارب پتی افراد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ جرمنی 114 ارب پتی شخصیات کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
ارب پتی فہرست