جنوبی سوڈان میں طیارے کی کریش لینڈنگ‘ آتشزدگی سے 37 مسافر زخمی

خرطوم (نوائے وقت رپورٹ‘ رائٹرز) جنوبی سوڈان میں سا¶تھ سپریم ائر لائن کے مسافر طیارے نے ائرپورٹ پر کریش لینڈنگ کی۔ 37 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں 44 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔ وزیر اطلاعات نے فوری طور پر 37 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مغربی شہر وا¶ کے ائرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثہ ہوا۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ طیارہ جوبا سے وا¶ آیا تھا۔میڈیا پر تصاویر میں طیارے کو آگ لگنے سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دئیے‘ لینڈنگ کے دوران آگ بجھانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا
سوڈان/ طیارہ