گورنر خیبر پی کے مزار شریف پہنچ گئے ‘جشن نوروز کی تقریبات میں شرکت کرینگے
مزار شریف (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا مزار شریف افغانستان پہنچ گئے۔ گورنر اور ان کا وفد افغانستان میں جشن نوروز کی تقریبات میں شرکت کرے گا۔ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے لوگوں کے مابین محبتیں بڑھانا ہے۔ پاکستان اور افغانستان ثقافت سمیت مختلف رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔
گورنر خیبر پی کے