جلال آباد : پولیس کمپائونڈ پر خودکش حملہ‘ چیف سمیت 20 اہلکار ہلاک‘ متعدد زخمی‘ سات حملہ آور بھی مارے گئے

جلال آباد : پولیس کمپائونڈ پر خودکش حملہ‘ چیف سمیت 20 اہلکار ہلاک‘ متعدد زخمی‘ سات حملہ آور بھی مارے گئے

جلال آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں خود کش حملے میں جلال آباد پولیس کے سربراہ سمیت 20 اہل کار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔تاہم سرکاری طور پر پولیس چیف سمیت پانچ اہل کاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔افغانستان کا شہر جلال آباد صبح سویرے فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق خودکش بمباروں نے جلال آباد پولیس کمپاؤنڈ پرحملہ کیا۔ دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں دور تک سنی گئیں۔ اہم سرکاری دفاتر بند اور اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کردی گئی۔وزارت داخلہ نے حملے میں جلال آباد کے پولیس چیف سمیت پانچ پولیس اہلکاروں اور پانچ حملہ آوروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے " ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 20 پولیس اہل کار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جبکہ 7 حملہ آور بھی مارے گئے۔ حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے۔