بگرام جیل سے 77 قیدی رہا، لواحقین نے استقبال کیا،جذباتی مناظر

بگرام جیل سے 77 قیدی رہا، لواحقین نے استقبال کیا،جذباتی مناظر

کابل (نوائے وقت رپورٹ،نیوز ایجنسیاں) افغان جیل بگرم اور بیس سے 77 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ یہ قیدی پروان کے حراستی مرکز میں منتقل کئے گئے پھر وہاں سے انہیں رہا کر دیا گیا۔ قیدیوں کے سینکڑوں رشتہ دار اور لواحقین اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے انکا استقبال کیا۔ جذباتی مناظر بھی دیکھنے  میں آئے۔ ان میں ایسے قیدی بھی شامل ہیں جن پر امریکہ کو تحفظات ہیں ۔ واشنگٹن کا موقف ہے یہ قیدی نیٹو، امریکی اور افغان سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔ادھر کابل میں  فائیو سٹار ہوٹل سرینہ پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا،فائرنگ کے تبادلے میں4 مارے گئے۔