بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے کہا ہے کہ امریکا تیل کی پیداوار میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ کر جلددوسرا بڑا آئل پروڈیوسر بن جائیگا۔ اپنی ماہانہ رپورٹ میں آئی ای اے نے کہاکہ امریکی پیداوار 9.9ملین بیرل تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ 50سال کی بلند ترین سطح ہے جبکہ رواں سال امریکا کے لیے ریکارڈ ساز ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ روس فی الوقت 1.1ملین پیداوار کے ساتھ پہلے اور سعودی عرب 10ملین یومیہ پیداوار کے ساتھ دنیا کا دوسرا بڑا کروڈ آئل پروڈیوسر ہے۔رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتیں 70ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہیں، تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کمپنیوں نے شیل آئل کی پیداوار بھی بڑھا دی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024