ہماری پالیسی کا مرکز اب دہشت گردی نہیں دوسری طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے: جیمز میٹس
واشنگٹن ( آن لائن ) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے قومی سلامتی کا اہم مرکز اب دہشت گردی نہیں بلکہ دوسرے طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔ دفاعی حکمت عملی کے اعلان کی مزید تفصیلات کے مطابق جیمز میٹس نے روس کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ امریکہ کی جمہوریت کے لیے خطرہ ہے اگر آپ نے ہمیں چیلنج کیا تو یہ آپ کے لیے برا ترین دن ہو گا۔ دوسری جانب روس اور چین نے امریکہ کی دفاعی پالیسی پر تنقید کرتے اسے مسترد کیا ہے۔روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنی عالمی قیادت کو مذاکرات کی بجائے تصادم سے ثابت کرنا چاہتا ہے جبکہ چین نے امریکہ پر سرد جنگ کی ذہنیت رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔واشنگٹن میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کانگریس سے اپیل کی کہ وہ فوج کو زیادہ فنڈ دیں اور وفاقی بجٹ میں 'بغیر کسی تفریق کے بجٹ کٹوتی' سے اجتناب کریں۔