ہیٹی میں ایک اور شدید زلزلہ ریکٹر سکیل پر شدت 6 تھی

پورٹ آﺅپرنس (اے پی پی) ہیٹی میں شدید زلزلے سے ایک لاکھ سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد بدھ کو ایک اور شدید زلزلہ آیا جس کی شدت بین الاقوامی ریکٹر سکیل پر 6 تھی۔ حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 10 سیکنڈ تک محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے بعد لوگ خوف کی حالت میں گھروں اور بلند و بالا عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ یاد رہے 12 جنوری کو ہیٹی میں شدید زلزلے سے ایک لاکھ افراد جبکہ اڑھائی لاکھ زخمی ہوگئے تھے۔ اس ہولناک زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7 ریکارڈ کی گئی تھی۔