اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی مقتولین کے اعضاءچوری کئے جانے کی ویڈیو جاری

غزہ (ثناءنےوز) ”عوامی تحریک برائے نصرت اسیران وفلسطینی حقوق “نے 20 سال قبل فلسطینی مقتولین کے جسمانی کے اعضاءچوری کئے جانے کی تفصیلات کے متعلق ویڈیو ٹیپ جاری کردی ۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق عوامی تحریک کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں ویڈیو ٹیپ دکھائی گئی جس میں ایک فلسطینی شہری کے قتل کے مناظر دکھائے گئے ۔ اسرائیلی فوجی بریگیڈئیر ”جفعاتی “ کے اہلکار فلسطینی شہری کو وحشیانہ طریقے سے تشدد کرکے قتل کردیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ فلسطینی عیسائی نوجوان تھا جس کا نام خضر ترزی ہے ۔ عوامی تحریک نے بین الاقوامی اداروں سے اسرائیلی کارروائیوں کو بے نقاب کرنے اور صہیونی دہشت گردی روکنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔