سعودی عرب: ہیروئن سمگل کرنے پر پاکستانی شہری کا سر قلم

ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں ہیروئن سمگل کرنے پر پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا۔ سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے نے وزارت کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی شہری عقیل خان محمد ریاض نے ہیروئن سمگل کرنے کے جرم کا اعتراف کیا جس پر سر قلم کیا گیا۔