امریکا دہشتگردی اور انتہاپسندی کا نشانہ بننے والے ممالک کی امداد جاری رکھے گا۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
امریکا دہشتگردی اور انتہاپسندی کا نشانہ بننے والے ممالک کی امداد جاری رکھے گا۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری

یونیورسٹی آف ورجینیا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری کا کہناتھا کہ امریکا جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے اپنی حمایت جاری رکھےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ تاثر غلط ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ امریکیوں کو دنیا بھر سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے دنیابھرمیں امریکی فلاحی اقدامات کا ذکر کیا اور کہا کہ امریکا جمہوریت کی قدر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی کانگریس سے محکمہ خارجہ کا بجٹ کم نہ کرنےکی درخواست کریں گے۔ وزیرخارجہ کے طور پر جان کیری کی یہ پہلی پبلک تقریر تھی۔