افغانستان میں آپریشن ‘ تین طالبان کمانڈروں سمیت 25 شہید

افغانستان میں آپریشن ‘ تین طالبان کمانڈروں سمیت 25 شہید

کابل (اے پی پی) افغانستان میں نیٹو اور افغان فورسز کی مشترکہ آپریشن کے دوران تین طالبان کمانڈروں سمیت 25 شہید ہو گئے۔ صوبہ لغمان کے دارلحکومت مہترلم میں آپریشن میں15 شدت پسند جبکہ قاری الماس نامی طالبان کمانڈر کو شہید کردیاگیا ۔ نیٹو نے کہا ہے کہ جنوبی اور مشرقی صوبوں میں الگ الگ آپریشن کے دوران 10 شدت پسند ماردئیے ۔ نیٹو کے مطابق افغان فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں مشرقی صوبہ غذئی میں پانچ جبکہ تین شدت پسندوں کو لوگرصوبہ میں نشانہ بنایا گیا۔