جولین اسانج مشروط طور پر ایکواڈور کا سفارت خانہ چھوڑنے کیلئے تیار
برسلز (اے پی پی) وکی لیکس کا بانی جولین اسانج لندن میں ایکواڈور کا سفارت خانہ مشروط طور پر چھوڑ نے کیلئے تیار ہو گیا۔بدھ کو اسانج کی خاتون وکیل جینیفر رابنسن کے مطابق اگر انہیں یقین د ہانی کرائی جا ئے کہ برطانوی حکام انہیں امریکہ کے حوالے نہیں کریںگے تو وہ ایکواڈور کا سفارت خانہ چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔ اس سے قبل خبر ملی تھی کہ ایکواڈور کے سفارت خانے میں 2 سال سے پناہ لینے کے بعد اسانج کو دل کا عارضہ لاحق ہے۔