تناؤ کی صورتحال میں پاکستان، بھارت تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے: محبوبہ مفتی
سرینگر (کے پی آئی) پی ڈی پی صدر و ممبر پارلیمنٹ محبوبہ مفتی نے خارجہ سیکریٹری سطح پر طے شدہ مذاکرات کو منسوخ کرنے کے اقدام کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی اور تناو کی صورتحال میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ خارجہ سیکرٹری سطح مذاکرات کو علیحدگی پسندوں کی پاکستانی ہائی کمشنر کے ساتھ ملاقات کی وجہ سے منسوخ کرنا افسوسناک ہے کیونکہ اس سے قبل بھی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور اقتدار کے دوران علیحدگی پسندوں نے پاکستانی ہائی کمشنر کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کئے۔