سابق ایرانی صدر احمدینژاد صدارتی انتخاب کیلئے نااہل قرار

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
سابق ایرانی صدر احمدینژاد صدارتی انتخاب کیلئے نااہل قرار

 ایران کے صدارتی انتخاب کے لیے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔محمود احمدی نژاد 8سال تک ایران کے صدر رہ چکے ہیں۔ان کو ایران کی سپریم باڈی شورائے نگہبان نے نااہل قرار دیا۔۔ سخت گیر موقف رکھنے والے محمود احمدی نژاد 2005 اور 2013 کے درمیان دو بار صدر رہ چکے ہیں۔ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ان کو حالیہ انتخابات میں حصہ لینے سے منع کیا تھا۔ تاہم محمود احمدینژاد نے حیران کن طور پر اگلے ماہ ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے۔ شوریٰ نگہبان جانچ پڑتال کے بعد تمام امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو جاری کرے گی،واضح رہے کہ ایران میں صدارتی انتخاب اگلے ماہ ہو رہا ہے۔